لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے 26اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی

سوسے زائد کرکٹ کلبوںنے مبینہ طور پر صدارت کے امیدوار نوشاد اور سیکرٹری وسیم انور کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:58

لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے 26اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی
لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے 26اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کی سرگرمیاں زور پکڑتی جارہی ہیں ۔100سے زیادہ کرکٹ کلبوںنے مبینہ طور پر صدارت کے امیدوار نوشاد اور سیکرٹری وسیم انور کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے ۔یقین دہانی ایل سی سی اے کے سابقہ صدر خواجہ ندیم احمد کی طرف سے ان کے حمایت یافتہ امیدواروں نوشاد اور وسیم انور کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں کی گئی ۔

اسقبالیہ میں ایل سی سی اے کے سابقہ سیکرٹری میاں جاوید علی ویسٹ زون کے صدر سردار نوشاد ،مقصود انور اور ٹاپ کرکٹرز جن میں اظہر زید ی ،نواب منصور حیات ،ایز سید اور دیگر نے شرکت کی ۔خواجہ ندیم احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل سی سی اے کے تینوں زونوں کے کلبوں کی اکثریت نے ہمارے حمایت یافتہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور استقبالیہ میں مختلف کلبوں کے عہدیدران کی اکثریت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایل سی سی اے انتخابات میں ہمارے گرو پ کی کامیابی واضح اکثریت سے ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہر زیدی نے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ لاہور کے کلبوں کی اکثریت ایل سی سی اے کے انتخابات میں ایماندار عہدیدران کی کامیابی چاہتی ہے ۔میاں جاوید علی نے کہا کہ ایسٹ زون کے عہدیدران منفی طریقے اختیار کررہے ہیں لیکن کلبوں کے عہدیدران کی اکثریت کی استقبالیہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کرکٹ کے کھیل کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے ۔ایل سی سی اے کی صدارت کے امیدوار سردار نوشاد نے کہا کہ وہ اگر صدر منتخب ہوئے تو ایل سی سی میں تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے ۔منظور مانی نے کہا کہ وہ خواجہ ندیم احمد گروپ کا ساتھ اسلئے دے رہے ہیں کہ ان کا گروپ ایماندار اور کرکٹ سے مخلص عہدیدران پر مشتمل ہے ۔
وقت اشاعت : 21/10/2017 - 17:58:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :