سرفراز احمد سے میچ فکسنگ کیلئے رابطے کرنے والے شخص عرفان انصاری کے دیگر پاکستانی کرکٹر سے روابط ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 اکتوبر 2017 22:47

سرفراز احمد سے میچ فکسنگ کیلئے رابطے کرنے والے شخص عرفان انصاری کے دیگر پاکستانی کرکٹر سے روابط ہونے کا انکشاف
شارجہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اکتوبر2017ء) سرفراز احمد سے میچ فکسنگ کیلئے رابطے کرنے والے شخص عرفان انصاری کے دیگر پاکستانی کرکٹر سے روابط ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے بکی کی جانب سے کیے جانے والے مبینہ رابطے کے معاملے نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد سے رابطہ کرنے والے والے بکی عرفان انصاری کے دیگر پاکستانی کرکٹر سے روابط رہے ہیں۔ بلکہ عرفان انصاری کے سرفراز احمد سے بھی روابط رہے ہیں۔ عرفان انصاری متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میچ کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم کے کیمپ کا کئی مرتبہ دورہ کر چکے ہیں۔ عرفان انصاری کئی مرتبہ پاکستانی کھلاڑیوں کے آس پاس پائے جا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/10/2017 - 22:47:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :