سرفراز احمد نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان قلمبند کروادیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:04

سرفراز احمد نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان قلمبند کروادیا
لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا بیان قلمبند کروادیا ۔ سرفراز احمد کی جانب سے بکی کی پیش کش کا بیان سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ان کا بکی کے رابطے کے حوالے سے تفصیلی انٹرویو کیا۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن یونٹ نے سرفراز احمد سے پوچھا کہ آپ مبینہ فکسر کو کب سے جانتے ہیں سرفراز احمد سے یہ بھی پوچھا گیا کہ پہلے کبھی مبینہ فکسر سے لین دین کیا یہ بھی سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے مبینہ فکسرسے کبھی کوئی تحفہ قبول کیا ،سرفراز احمد نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے جو ریکارڈ کر لئے گئے۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز کے دوسرے میچ سے قبل سرفراز احمد کو مبینہ طور پر عرفان نامی شخص کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش کی گئی تھی۔سرفراز احمد نے فوری طور پر اس کی اطلاع پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو دی تھی جس کی اطلاع بورڈ حکام نے فوری طور پر آئی سی سی کو دی تھی۔
وقت اشاعت : 21/10/2017 - 23:04:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :