جنید خان کو ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے تین وکٹیں درکار

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:20

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولر جنید خان کو ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید تین وکٹیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف شیڈول پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اگر جنید کامیاب ہو گئے تو وہ ایک روزہ میچز میں 100 وکٹیں لینے والے 20ویں پاکستانی بائولر بن جائیں گے۔ پاکستان کی طرف سے وسیم اکرم 502 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 22/10/2017 - 12:20:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :