فریال کو پلاسٹک سرجری کی وجہ سے چھوڑا ،ْ باکسرعامرخان

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:41

فریال کو پلاسٹک سرجری کی وجہ سے چھوڑا ،ْ باکسرعامرخان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو پلاسٹک سرجری کروانے کی وجہ سے چھوڑا۔اپنی نئی دوست اور ایک بچے کی ماں صوفیہ کو بھیجے گئے درجنوں میسیجز میں عامر خان نے فریال مخدوم کو کائلی جینر کی طرح پلاسٹک سرجری کی جنونی قرار دیا۔

(جاری ہے)

صوفیہ سے ایک ہوٹل کے باہر کار پارکنک میں ملنے اور پھر نمبروں کا تبادلہ کرنے والے عامر خان نے صوفیہ پر ٹیکسٹ میسجز کی بھرمار کرتے ہوئے کہا کہ فریال مخدوم کو کائلی جینر کی طرح پلاسٹک سرجریز کا جنون ہے، اسی لیے فریال سے چھٹکارا حاصل کیا۔

عامر خان نے صوفیہ کو بتایا کہ فریال اس وقت تک خوبصورت تھی جب تک اس نے کائلی جینر کی تقلید کرتے ہوئے پلاسٹک سرجریز نہیں کرائی تھیں۔حال ہی میں الگ ہونے والے عامر خان اور فریال مخدوم نے ایک دوسرے پر دھوکے اور دغا بازی کے الزامات لگائے تھے۔
وقت اشاعت : 22/10/2017 - 12:41:33