پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا

عامر خان کی جانب سے ایک خاتون اسکول ٹیچر کو بھیجا گیا شرمناک پیغام سامنے آگیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد آئے روز کوئی نیا اسکینڈل سامنے آرہا ہے، اب ان کے ایک خاتون اسکول ٹیچر کو بھیجا گیا شرمناک پیغام سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

حریفوں کو زیر کرنے والا حسینوں کا دیوانہ ہوگیا، باکسرعامرخان کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا ، کنگ خان نئی دوست صوفیہ پر فدا ہیں، خاتون ٹیچر کو بھیجے گئے پیغامات منظرعام پر آگئے ۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اپنی نئی دوست اور ایک بچے کی ماں صوفیہ کو بھیجے گئے درجنوں میسیجز میں عامر خان نے فریال مخدوم کو کائلی جینر کی طرح پلاسٹک سرجری کا جنونی قرار دیا۔ٹیچر صوفیہ کا الزام ہے کہ باکسر عامر خان غیر اخلاقی میسجز بھیجتے تھے اور فحش وڈیوز بھیجنے کی فرمائش بھی کرتے تھے۔
وقت اشاعت : 22/10/2017 - 13:40:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :