زیادہ تر بکیوں کا تعلق بھارت سے،بنگلہ دیش میں بھی ان کا بڑا نیٹ ورک ہے،سعید اجمل

سرفراز احمد نے انتہائی شاندار کردار ادا کیا اور تمام معاملے سے پی سی بی کو آگاہ کیا،سرفرازنے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،سابق سپنر

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سرفراز سے رابطہ کرنے والے جواری کون تھے،اہم ترین کھلاڑی کاانکشاف،قومی آف سپنربالر سعید اجمل نے کہاہے کہ زیادہ تر بکیوں کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ بنگلہ دیش میں بھی ان کا بڑا نیٹ ورک موجود ہے ۔اگر کھلاڑیوں کا ضمیر صاف ہو تو بکی میچ فکسنگ کی طرف راغب نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سعید اجمل کا کہناتھا کہ زیادہ تر بکیز بھارت سے آتے ہیں جہاں ان کا ہیڈکوارٹر ہے اور ان کا بنگلہ دیش میں بھی نیٹ ورک بہت پھیلا ہواہے ،اگر کھلاڑیوں کا ضمیر صاف ہو تو بکی انہیں کسی طرح بھی میچ فکسنگ کی طرف راغب نہیں کر سکتے ۔

ان کا کہناتھ کہ سرفراز احمد نے انتہائی شاندار کردار ادا کیاہے اور تمام معاملے سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کو آگاہ کیا اور انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیاہے ۔انہوں نے تمام کھلاڑیوں پر زور دیا کہ اگر بکی کی جانب سے کوئی بھی۔
وقت اشاعت : 22/10/2017 - 17:10:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :