پشاور، انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ، فرنٹیئرکالج نے ٹائٹل جیت لیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پشاورمیں منعقدہ انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال مقابلوںمیں فرنٹیئرکالج کی خواتین کھلاڑیوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان کی ٹیم کوہراکر فائنل جیت لیا،فاتح ٹیم نے فائنل میچ 20-5پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام پشاور یونیورسٹی جمنازیم میں کھیلے جانیوالے انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور فرنٹیئر کالج کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا،جسمیں فرنٹیئر کالج کی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کے مقابلے میں 20پوائنٹس سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔
وقت اشاعت : 22/10/2017 - 19:41:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :