پاکستان اور ترکی کی ٹینس فیڈریشنز کے درمیان دوطرفہ نمائشی میچوں کی سیریز کا معاہدہ طے پاگیا

پیر 23 اکتوبر 2017 13:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان اور ترکی ٹینس فیڈریشنز کے درمیان دوطرفہ نمائشی میچوں کی سیریز کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی تین رکنی ٹینس ٹیم 28 اکتوبر کو ترکی کے ساتھ نمائشی میچوں کی سیریز کے لئے ترکی روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناء اللہ امان نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ترکی ٹینس فیڈریشن نے پی ٹی ایف کو آفر دی تھی کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو ہمارے ملک بھجوائے تاکہ وہ آپس میں نمائشی میچوں کی سیریز کھیل سکیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ٹیم ترکی آنے کے بعد ہم اپنی ٹینس ٹیم کو پاکستان کے ساتھ نمائشی میچوں کی سیریز کے لئے پاکستان بھجوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ سیریز سے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان بین الاقوامی سطح کی پریکٹس ہوگی‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن اپنے کھلاڑیوں کو دوسرے ممالک میں بھی بھجوائیں گے تاکہ ان کے کھیل میں مزید بہتری اور نکھار آسکے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹینس کے کھلاڑی عقیل خان، عابد مشتاق اور یوسف خان نمائشی میچ کھیلنے کے لئے 28 اکتوبر کو ترکی روانہ ہوں گے اور ترکی کے ساتھ نمائشی میچ 7 نومبر تک کھیلیںجائیں گے۔
وقت اشاعت : 23/10/2017 - 13:15:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :