مالاکنڈ،انٹر سکولز سپورٹس مقابلے، گورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول درگئی کا شاندار آغاز، کرکٹ سمیت 5گیمز میں پول میچز جیت لئے

پیر 23 اکتوبر 2017 21:27

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) مالاکنڈ۔انٹر سکولز سپورٹس مقابلے۔ گورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول درگئی کا شاندار آغاز۔ کرکٹ سمیت 5گیمز میں پول میچز جیت لئے تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے سرکاری و پرائیویٹ انٹر ہائی و ہائر سکنڈری سکولز سپورٹس مقابلوں میںگورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول درگئی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے فٹ بال ، بیڈ منٹن ، ہاکی اور رسہ کشی کے تمام پہلے پول میچز میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔

گورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول درگئی کے فٹ بال ٹیم نے مالاکنڈ فٹ بال گرائونڈ پر بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے نیو اسلامیہ پبلک سکول تھانہ کو 1-0سے شکست دے کر فٹ بال میچ جیٹ لیا ادھر قالدرہ کرکٹ گرائونڈپر پہلے کرکٹ میچ میں گورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول درگئی نے ہریانکوٹ کو 64 رنز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپننگ پر135رنز بنائے اوپنرمحمد منصور نے 63جبکہ نعمان خان نے 69رنز سکور کئے گورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول درگئی کے 135رنز کے مقابلے میں ہریانکوٹ کی ٹیم 71 رنز ہی بناسکے۔

گورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول درگئی کے بیڈ منٹن کھلاڑیوںنے سنگل اور ڈبل میں میچ اپنے نام کرکے کامیابی حاصل کرلی گئی۔ ہا اس طرح کی میںدرگئی گرائونڈ پر بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے گورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول درگئی کے ہاکی ٹیم نے 0 کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول بدرگہ کو 6گولز سے شکست سے دوچار کیا اور اس طرح پول کے پہلے ہی میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔

رسہ کشی مقابلے میں بھی گورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول درگئی کی ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول گل مقام کو شکست دے کر پہلا میچ اپنے نام کردیا۔ مالاکنڈ کے انٹر سکولز سپورٹس مقابلوں کے پریس سکرٹری ہیڈ ماسٹر آمین الحق نے جاری کردہ پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ مالاکنڈ بھر کے تمام سرکرای و پرائیویٹ ہائی و ہائر سکنڈری سکولوں کے کھلاڑیون کے مابین مختلف میجر گیمز اور انڈور گیمز مقابلے جاری ہیں اور ان کھیل سرگرمیوں کے لئے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ مالاکنڈ میں انٹر سکولز سطح پر ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکے۔
وقت اشاعت : 23/10/2017 - 21:27:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :