باکسنگ کوچنگ کورس یکم نومبر سے شروع ہوگا

منگل 24 اکتوبر 2017 12:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء)پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام باکسنگ کوچنگ کورس یکم نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا، قومی کوچ اور پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری چوہدری محمد طارق گجر نے بتایا کہ کورس میں پنجاب سے کوچز، ریفریز ، ججز اور آفیشلز شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور کورس 3 نومبر تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں باکسنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کی جائیں تو پنجاب کے کھلاڑی بھی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہر سال انٹرڈسٹرکٹ، انٹرڈویژنل اور انٹرکلب چمپئن شپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں باکسر بھر پور طریقے سے شرکت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی باکسر نے کئی انٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کر رکھے ہیں جن میں کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور سائوتھ ایشین گیمز شامل ہیں-
وقت اشاعت : 24/10/2017 - 12:29:05