بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائیگا

نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْرپورٹ

منگل 24 اکتوبر 2017 13:01

پونے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل بدھ کو پونے میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ممبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 29 اکتوبر کو کانپور میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/10/2017 - 13:01:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :