رکشہ ڈرائیور کا بیٹا محمد سراج بھارتی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ بن گیا

منگل 24 اکتوبر 2017 14:47

رکشہ ڈرائیور کا بیٹا محمد سراج بھارتی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ بن گیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے بھارتی ٹوئنٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بننے والے محمد سراج ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کا بیٹا ہے۔

(جاری ہے)

محمد سراج نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ 23 برس کی عمر میں اپنی فیملی کی ذمہ داری اٹھالی ہے، جس دن مجھے آئی پی ایل کنٹریکٹ ملا میں نے اپنے والد سے کہا کہ انھیں اب کام پر جانے کی ضرورت نہیں ہے، میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئے گھر میں منتقل ہوچکا ہوں، مجھے امید تھی کہ قومی ٹیم میں شامل ہوں گا مگر یہ موقع اتنی جلدی مل جائے گا اس کی توقع نہیں تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس جب محمد سراج کو آئی پی ایل نیلامی میں 2.6 کروڑ روپے کی خطیر رقم میں خریدا گیا تب انھوں نے عہد کیا تھا کہ اب وہ اپنے والد کو کبھی رکشہ نہیں چلانے دیں گے البتہ وہ اس عہد پر قائم ہیں۔
وقت اشاعت : 24/10/2017 - 14:47:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :