ویسٹ انڈیز جلد دورہ پاکستان کی باقاعدہ تصدیق کردیگا:نجم سیٹھی

منگل 24 اکتوبر 2017 14:40

ویسٹ انڈیز جلد دورہ پاکستان کی باقاعدہ تصدیق کردیگا:نجم سیٹھی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اکتوبر۔2017ئ)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے آئندہ ماہ مختصر سیریز کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے تاحال پر امید ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اس حوالے سے جلد باضابطہ تصدیق کرے گا، ڈبلیو آئی سی بی آئندہ چند روز میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیریز کا انعقاد نومبر کے اواخر میں متوقع ہے جس کیلئے انہیں قوی امید ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ دورے کی تفصیلات اور شیڈول کے حوالے سے آنےوالے کچھ دنوں میں پی سی بی کو آگاہ کردے گا۔
وقت اشاعت : 24/10/2017 - 14:40:11