پاکستانی خاتون صحافی کا سری لنکن آفیشل پر ہراساں کرنیکا الزام

منگل 24 اکتوبر 2017 17:32

پاکستانی خاتون صحافی کا سری لنکن آفیشل پر ہراساں کرنیکا الزام
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اکتوبر۔2017ئ) پاکستان خاتون سپورٹس جرنلسٹ نے دعوی کیا ہے کہ انہیں ایک سری لنکن آفیشل نے سوشل میڈیا ایپ وٹس ایپ پر ہراساں کیا۔

(جاری ہے)

منزہ جیلانی نامی ان خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ ایک سری لنکن آفیشل نے انہیں وٹس ایپ پر پیغامات کے ذریعے ہراساں کیا ،منزہ نے تاحال اس سری لنکن آفیشل کا نام نہیں بتایا جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین ان کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان سے اس آفیشل کا نام سامنے لانے کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے۔

جس کےبعد انہوں نے اپنے اکاونٹ پر ایک ٹوئیٹ کیا ہے کہ یہ من گھڑت کہانی نہیں ہے اور وہ جلد ہی اس کا نام منظر عام پر لائیں گی جس نے ہراساں کیا ہے۔ ان کے ٹوئیٹ ملاحظہ کیجیئے


پاکستانی خاتون صحافی کا سری لنکن آفیشل پر ہراساں کرنیکا الزام
وقت اشاعت : 24/10/2017 - 17:32:26