پچ کیوریٹر کی جانب سے معلومات لیک ،بھارت نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے منسوخ ہونیکا خطرہ

بدھ 25 اکتوبر 2017 12:08

پچ کیوریٹر کی جانب سے معلومات لیک ،بھارت نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے منسوخ ہونیکا خطرہ
پونے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر۔2017ئ) بھارتی چینل کے سٹنگ آپریشن کے دوران پچ کیوریٹر کی جانب سے پچ کی معلومات کی فراہمی کے باعث بھارت اور نیوزی کے مابین آ ج شیڈول دوسرا ون ڈے خطرے میں پڑ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے سٹنگ آپریشن کے دوران بکی بن کر مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کے پچ کیوریٹر پندورنگ سلگوانگر سے پچ سے متعلق معلومات کے لیے رابطہ کیا جنہوں نے بہت آرام سے مذکورہ رپورٹر کو تمام معلومات دے دیں ، کیوریٹر کا کہنا تھا کہ اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم350رنز بنا سکتی ہے اور دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے 325رنز سے زائد کاہدف بھی حاصل کرسکتی ہے ۔

مذکورہ کیوریٹر اس رپورٹر کو پچ دکھانے بھی لے گیا حالانکہ آئی سی سی قوانین کے مطابق میچ سے قبل محض چند خاص افراد کو پچ دیکھنے کی اجازت ہوتی ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے کیوریٹر کوفوری طور پر معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے ۔ دوسری جانب انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے بھی پونے ون ڈے کی پچ کا معائنہ کرنے کا کرے گی جس کے بعد آج کا میچ کروانے یا نہ کروانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ 

وقت اشاعت : 25/10/2017 - 12:08:57