آئی سی سی نے کیوریٹر کی جانب پچ خراب کرنیکی کوشش کے باوجود میچ کھیلنے کی اجازت دیدی

muhammad ali محمد علی بدھ 25 اکتوبر 2017 22:11

آئی سی سی نے کیوریٹر کی جانب پچ خراب کرنیکی کوشش کے باوجود میچ کھیلنے کی اجازت دیدی
پونے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر۔2017ء) بھارت میں کیوریٹر کی جانب سے بکیز کی ایماءپر پچ خراب کرنے کی کوشش کے باوجود انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ون ڈے کو گرین سگنل دیدیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی کے ایک رپورٹر نے سٹنگ آپریشن کے دوران پچ کے نگران کیوریٹر 68 سالہ پندورنگ سلگاﺅنکر کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین پونے میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ کیلئے اپنی مرضی کی پچ تیار کرنے کےلئے رقم کا لالچ دیا تو کیوریٹر نے پچ خراب کی،سامنے آنےوالی وڈیو میں بکی کے روپ میں ٹی وی رپورٹر پچ کے نگران کو اپنی مرضی کی پچ بنانےکا کہہ رہا ہے جس پر کیوریٹر پچ کو پاﺅں سے اکھاڑنے اور خراب کرنے کی کوشش کرتا نظر آ رہا ہے، پچ تنازع سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے میچ روکا تاہم میچ ریفری نے پچ کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد میچ کھیلنے کی اجازت دےدی۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ تھی کہ کیوریٹر نے دعوی کیا تھا کہ یہ پچ 350بنانے کے لیے سود مند ہے تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم محض230رنز بنا سکی اور بھارت نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں پر پورا کرلیا۔یاد رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق پچ کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ سنگین جرم ہے اور 2005ءمیں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی انگلینڈ کے خلاف فیصل آباد ٹیسٹ کے دوران پچ خراب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جانے پر ایک ٹیسٹ اور 2ون ڈے میچز کی پابندی کی زد میں آگئے تھے تاہم اس واقعے پر آئی سی سی نے کوئی بڑا ایکشن لینے سے گریزکیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/10/2017 - 22:11:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :