انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا

جمعرات 26 اکتوبر 2017 13:58

انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی اور ویرات کوہلی کی شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں ایک مرتبہ پھر دونوں کی شادی کا خوب چرچا ہے لیکن ادکارہ نے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔انوشکا شرما نے ایسی خبروں کی ایک مرتبہ پھر تردید کی ہے اور ان کی کیرئر ایجنسی نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر بیان بھی جاری کیا ہے۔ اداکارہ کی ایجنسی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویرات اور انوشکا کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
وقت اشاعت : 26/10/2017 - 13:58:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :