پاکستان کی بینش حیات پرومسنگ ہاکی امپائر کیٹگری میں شامل

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 13:43

پاکستان کی بینش حیات پرومسنگ ہاکی امپائر کیٹگری میں شامل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر۔2017ئ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف )نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی امپائر بینش حیات کو اپ گریڈ کردیا۔

(جاری ہے)

بینش حیات کو پرومسنگ امپائر کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے،وہ یہ اعزاز پانےوالی پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون امپائرہیں۔بینش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اعزاز ملنے کی بہت خوشی ہے اور وہ مستقبل میں عالمی سطح پرمزیدکامیابیاں حاصل کرناچاہتی ہیں۔
وقت اشاعت : 28/10/2017 - 13:43:14