ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 اکتوبر 2017 19:33

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، جنوبی افریقہ کو شکست دے دی
ہانگ کانگ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر2017ء) ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں کھیلے جا رہے سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ہانگ کانگ کے بعد اب جنوبی افریقہ کو بھی شکست دے دی ہے۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 75 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم کے بلے بازوں نے 3 وکٹوں کے نقصان پر چوتھے اوور میں حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے حماد اعظم 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
وقت اشاعت : 28/10/2017 - 19:33:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :