فریال مخدوم کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا

پیر 30 اکتوبر 2017 17:17

فریال مخدوم کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اکتوبر۔2017ئ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں عیسائی برادری کل ہالو وین کا تہوار منا ئے گی اور باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدو م نے بھی اس سلسلے میں اپنی تازہ ترین تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے ،تصویر میں فریال مخدوم نے اپنے بال سرخ کیے ہوئے ہیں اور چہرے پر مختلف قسم کی چمکیلی لگا رکھی ہے ۔
وقت اشاعت : 30/10/2017 - 17:17:37