باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سوشل میڈیا ویب سائٹس پرسرگرم

فریال مخدوم نے جیسے ہی تصویر اپ لوڈ کی تو سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کی بوچھاڑ کر دی

منگل 31 اکتوبر 2017 12:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2017ء) باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بہت سرگرم رہتی ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی تصاویر جاری کر تی ہیں۔چند روز قبل انہوں نے اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی تھی جس سے مداحوں کو یہ معلوم ہوا تھا کہ وہ تین ماہ کی حاملہ ہیں اور اس پر انہیں مبارکباد کے پیغامات ملنے شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیکن اب انہوں نے جو تصویر جاری کی ہے اسے دیکھ کر مبارکباد تو کوئی نہیں دے گا البتہ جو بھی دیکھے گا وہ واقعی میں ڈر جائے گا۔ فریال مخدوم نے جیسے ہی تصویر اپ لوڈ کی تو سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کی بوچھاڑ کر دی۔ کسی نے انہیں پسندیدگی کا ووٹ دیا تو کوئی حالت بدلنے کا مشورہ دیتا رہا۔فریال مخدوم کا یہ نیا روپ مشہور تہوار ہالووین کیلئے ہو سکتا ہے کیونکہ اس تہوار پر لوگ ڈرآنے اور عجیب و غریب روپ دھار کر سڑکوں پر نکلتے ہیں اور ہر کوئی اس دوڑ میں بازی لے جانے کی کوشش میں مصروف ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 31/10/2017 - 12:11:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :