بابر اعظم میں مستقبل کا ورلڈ کلاس بلے باز بننے کا ٹیلنٹ موجود :انضمام الحق

بدھ 1 نومبر 2017 14:15

بابر اعظم میں مستقبل کا ورلڈ کلاس بلے باز بننے کا ٹیلنٹ موجود :انضمام الحق
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم نومبر2017ئ)قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے نوجوان بلے باز بابر اعظم کو معیاری بیٹسمین قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہت ہی با صلاحیت کھلاڑی ہے اور اس میں مستقبل کا ورلڈ کلاس بیٹسمین بننے کا ٹیلنٹ موجود ہے، ایسے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا چاہئے کیونکہ یہ پاکستان کا مستقبل ہیں،ایسے بیٹسمینوں سے مستقبل کی پاکستانی بیٹنگ لائن مضبوط ہو گی۔ واضح رہے کہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں بابراعظم نے یکے بعد دیگر دو سنچریاں بنائیں اور آئی سی سی رینکنگ میں دو درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے۔ 
وقت اشاعت : 01/11/2017 - 14:15:19