ویسٹ انڈین ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونیکا خدشہ

جمعرات 2 نومبر 2017 16:38

ویسٹ انڈین ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونیکا خدشہ
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 نومبر2017ئ) پاکستان کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز سے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مشکلات کا سامناہے ۔ذرائع کے مطابق ابھی تک دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے حوالے سے بھی اتفاق نہیں ہو سکا ہے ۔ اگر نومبر کے وسط میں ویسٹ انڈین ٹیم کو 3 ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے تو پھرقومی ٹی 20کپ کی تاریخوں کا اعلان کیوں کیاگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کو ایف ٹی پی کے تحت نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے جس کا پریکٹس میچ 25نومبر سے شروع ہوگااوراگر ویسٹ انڈین ٹیم دورے اور پھر شیڈول پر رضا مند ہوتی ہے تو پاکستان کے دورے کےلئے وقت بہت کم بچتا ہے کیونکہ کیربین سائیڈ کو 22نومبر تک نیوزی لینڈپہنچنا ہے۔اس صورتحال کے سبب ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان خدشات سے دوچار ہے،ماضی میں یہ مثال بھی کبھی نہیں ملی کہ ایک ملک کی دو ٹیمیں دو مختلف ممالک کے دوروں پر ہوں ۔

بعض ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان کیخلاف 8،10 اور 12 نومبر کو 3 ٹی ٹونٹی کھیلے گی جبکہ قومی ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز 11 کے بجے 14 نومبر سے ہوگا۔ یاد رہے کہ ورلڈ الیون کیخلاف آزادی کپ کی وجہ سے قومی ٹی 20 کپ دو بار التوا کا شکار ہوچکا ہے اور اس بار بھی حالات ایسے ہی نظر آرہے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/11/2017 - 16:38:55