ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے تیار،3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیل جائیگی

جمعہ 3 نومبر 2017 21:02

ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے تیار،3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیل جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔ آئی لینڈرز کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیربیئنز گرین شرٹس کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

ملک میں کرکٹ کی بحالی سے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر بھی کافی اثر پڑا ہے، قومی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش سے دوچار کیا۔

حسن علی مسلسل عمدہ کارکردگی کی بنا پر عالمی رینکنگ میں دنیا کے نمبرون بالر بن گئے جبکہ آل رانڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ سرفہرست آ گئے۔ بابر اعظم نے بھی لمبی چھلانگ لگائی اور کیرئیر بیسٹ چوتھے نمبر پر براجمان ہوئے۔ گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی سے لے کر اب تک لگاتار نو ون ڈے میچ جیت چکے ہیں۔ سرفراز الیون کی کلین سویپ فتح نے گرین شرٹس کو پہلی بار ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم بنا دیا۔
وقت اشاعت : 03/11/2017 - 21:02:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :