فریال مخدوم نے باکسر عامر خان کےساتھ اختلافات کے خاتمے کا اشارہ دیدیا

پیر 6 نومبر 2017 12:32

فریال مخدوم نے باکسر عامر خان کےساتھ اختلافات کے خاتمے کا اشارہ دیدیا
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6نومبر2017ئ)برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے باکسر کے ساتھ اختلافات کے خاتمے کے اشارے دینا شروع کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

26سالہ ماڈل نے انسٹا گرام پر اپنی ،عامر خان اور بیٹی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس پر کوئی تاریخ تو موجود نہیں لیکن اس کے ساتھ لکھے پیغام نے ان کے مداحوں کو چونکادیا ہے۔ماڈل نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ” ہم ایک بار پھر سب کچھ دوبارہ سے شروع کرنے جارہے ہیں“۔ فریال مخدوم نے گزشتہ ماہ بھی ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ اب وقت ہے کہ عامر اور وہ ماضی کی تلخیاں بھلا کر دوبارہ سے زندگی شروع کریں تاہم عامر خان نے اپنے ایک پیغام میں فریال کو معاف کرنے سے انکار کردیا تھا۔
فریال مخدوم نے باکسر عامر خان کےساتھ اختلافات کے خاتمے کا اشارہ دیدیا
وقت اشاعت : 06/11/2017 - 12:32:03