چیف آف ایئر سٹاف جونیئر سکوائش چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

11 نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ملک بھر سے جونیئر کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائینگے

پیر 6 نومبر 2017 13:08

چیف آف ایئر سٹاف جونیئر سکوائش چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) چیف آف ایئر سٹاف جونیئر سکوائش چمپئن شپ پشاور میں شروع ہو گئی ،ْ 11 نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ملک بھر سے جونیئر کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان انڈر الیون، تھرٹین، ففٹین، سیونٹین اور انڈر نائن ٹین کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔
وقت اشاعت : 06/11/2017 - 13:08:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :