ویسٹ انڈیم ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات معدوم ہوگئے

muhammad ali محمد علی پیر 6 نومبر 2017 20:01

ویسٹ انڈیم ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات معدوم ہوگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 06نومبر 2017) ویسٹ انڈیم ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم کو رواں ماہ پاکستان کا شیڈول دورہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے کئی ہفتے قبل ہی تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب ذرائع کا دعوی ہے کہ ویسٹ انڈیم ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے نامور کھلاڑی پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے راضی نہیں ہیں۔ جبکہ لاہور میں دھند اور سموگ کے راج کے باعث بھی دورہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی نے بھی عندیہ دیا ہے کہ دھند کے باعث ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہو سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 06/11/2017 - 20:01:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :