باکسر عامر خان کا دو بچوں کی ماں کے ساتھ معاشقہ سامنے آگیا
منگل 7 نومبر 2017 13:07
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر2017ئ) برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم پر ساتھی باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر طلاق دینے کا اعلان کیا ، عامر خان تو فریال مخدوم پر لگائے گئے الزاما ت ثابت کرنے میں فی الحال ناکام رہے ہیں تاہم ان کے کئی خواتین کے ساتھ مبینہ معاشقے منظر عام پر آچکے ہیں جن میں تازہ ترین 2بچوں کی ماں کے ساتھ ہے۔30سالہ برطانوی شہری ایمی لی نے مقامی اخبار کو بتایا کہ انہوںنے عامر خان اور انتھونی جوشوا سمیت دیگر باکسرز کو انسٹا گرام پر فالو کررکھا تھا ،ایک دن انہوں نے عامر کی ایک تصویر لائک کی جس کے فوری بعد انہوں نے مجھے ان باکس میں پیغام بھیجا اور ہماری گفتگو شروع ہوگئی ،عامر نے مجھے فون نمبر مانگا اور وٹس ایپ پر آنے کو کہا ،وٹس ایپ پر گفتگو کے دوران عامر نے میر ی تصویریں مانگیں جو میں نے بھیج دیں،اگلے روز 18اکتوبر پر عامر نے مجھ سے عریاں تصویریں یا ویڈیو بھیجنے کا کہا تاہم میں نے انکار کر دیا ، مجھے ان سے اسی امید کبھی بھی نہیں رہی تھی، بعد ازاں عامر نے مجھے کئی پیغامات بھیجے اور دو مرتبہ کال بھی کی تاہم والدہ کی سالگرہ کے باعث میں جواب نہیں د ے سکی جس کے بعد عامر نے اپنے آخری پیغام میںکہا کہ ”چلو جانے دو،گڈ نائٹ “ ،اور اس کے بعد اب تک مجھے کوئی میسج نہیں کیا ۔
برطانوی اخبار کے مطابق عامر خان کے ترجمان کی جانب سے ایمی لی کے ان الزامات کی تردیدکی گئی ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 07/11/2017 - 13:07:39
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا