عالمی ہاکی فیسٹیول آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں شروع

ایونٹ میںپاکستان ،میزبان آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جاپان کی ٹیمیں شریک ہیں ،ْ رپورٹ

بدھ 8 نومبر 2017 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2017ء) عالمی ہاکی فیسٹیول8نومبر سے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں شروع ہوگیا۔ایونٹ میںپاکستان ،میزبان آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جاپان کی ٹیمیں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عالمی ہاکی فیسٹیول کیلئے 16رکنی ٹیم سکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میںمحمد عرفان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عمر بھٹا نائب کپتان ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میںامجد علی، عرفان ، ابوبکر محمود، عاطف ، مشتاق ، حسن انور، عماد شکیل بٹ، تصور عباس ، رضوان جونیئر، ارسلان قدیر، شجیح احمد، شان ارشاد ، عمر بھٹہ، عتیق ارشد، اعجاز احمد، بلال قادر اور خضر اختر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 08/11/2017 - 12:08:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :