انٹرنیشنل ہاکی فیسٹیول میں (کل) دو میچ کھیلے جائینگے

جمعرات 9 نومبر 2017 10:10

میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) انٹرنیشنل ہاکی فیسٹیول میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ میزبان آسٹریلیا اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں میزبان آسٹریلیا، پاکستان، نیوزی لینڈ اور جاپان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایونٹ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم کی قیادت محمد عرفان سنیئر کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں عمر بھٹہ (نائب کپتان)، امجد علی، ابوبکر محمود، عاطف مشتاق، حسن انور، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، ایم رضوان جونیئر، ارسلان قادر، احمد، شان ارشد، عتیق ارشد، اعجاز احمد، بلال قادر اور خضر اختر شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 12 نومبر تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 10:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :