اسلام آباد بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے چناؤ کیلئے دو روزہ ٹرائلز پرسوں شروع ہونگے

جمعرات 9 نومبر 2017 12:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے چناؤ کیلئے دو روزہ ٹرائلز پرسوں ہفتہ سے پی اے ایف کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے جنرل سیکرٹری محمد بلال ستی کے مطابق ٹرائلز میں اسلام آباد بھر سی30کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں سے باصلاحیت14کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی،پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیراہتمام نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 16 سے 22 نومبر تک ملتان اور بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، کراچی، لاہور شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 12:27:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :