قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ آئندہ برس اپریل میں ہوگی

جمعرات 9 نومبر 2017 12:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ آئندہ برس اپریل میں جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن ، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر،گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 12:27:32