چار روزہ ایشز وارم اپ میچ، کرکٹ آسٹریلیا الیون نے پہلی اننگز 233 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 5 رنز بنا کر مجموعی طور پر 65 رنز کی برتری حاصل کر لی، ٹم پین اور مائیلنکو کی نصف سنچریاں، کرین کی 3 وکٹیں

جمعرات 9 نومبر 2017 17:14

چار روزہ ایشز وارم اپ میچ، کرکٹ آسٹریلیا الیون نے پہلی اننگز 233 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 5 رنز بنا کر مجموعی طور پر 65 رنز کی برتری حاصل کر لی، ٹم پین اور مائیلنکو کی نصف سنچریاں، کرین کی 3 وکٹیں
ایڈیلیڈ۔۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) کرکٹ آسٹریلیا الیون نے انگلینڈ کے خلاف چار روزہ ڈے اینڈ نائٹ ایشز وارم اپ میچ میں اپنی پہلی اننگز 233 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 5 رنز بنا کر مجموعی طور پر 65 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے ٹم پین اور مائیلنکو نے نصف سنچریاں سکور کیں، کرین نے تین جبکہ اینڈرسن اور کرس ووکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایڈیلیڈ میں وارم اپ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 293 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، فالنز نے 5، کولمان نے 3 اور سندھو نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے 233 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی، کپتان ٹم پین اور مائیلنکو کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، پین 50 اور مائیلنکو 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرین نے 3 جبکہ اینڈرسن اور ووکس نے دو، دو وکٹیں لیں، انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان 5 رنز بنا کر مجموعی طور پر 65 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، ایلسٹرکک ایک اور سٹونمین 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 17:14:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :