انگلش فاسٹ بائولر جیک بال کی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار

جمعہ 10 نومبر 2017 17:44

انگلش فاسٹ بائولر جیک بال کی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار
ایڈیلیڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) انگلش فاسٹ بائولر جیک بال کی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں غیریقینی صورتحال کا شکار ہو گئی، جیک بال کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف چار روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ کے دوسرے روز ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جیک بال کے زخمی ہونے کے بعد انگلش ٹیم مزید مشکلات میں پھنس گئی ہے کیونکہ اس سے قبل فاسٹ بائولر سٹیون فن بھی گھٹنے کی انجری کے باعث کینگروز کے خلاف ایشز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ آل رائونڈر معین علی بھی بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

انگلش ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ڈاکٹرز جیک بال کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس وقت ان کی پہلے ایشز ٹیسٹ میں شرکت کے بارے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
وقت اشاعت : 10/11/2017 - 17:44:02