مشہورویسٹ انڈین کرکٹرکرس گیل نے ایک انوکھی پیشکش کردی

جمعہ 10 نومبر 2017 21:58

مشہورویسٹ انڈین کرکٹرکرس گیل نے ایک انوکھی پیشکش کردی
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء)مشہورویسٹ انڈین کرکٹرکرس گیل نے ایک انوکھی آفرکرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کو دلچسپی ہے کہ کیا ہوا تھا، وہ مال نکالے تو گیل سب بتادیں گے۔ گیل پر ایک خاتون نے بدتمیزی کا الزام عائد کیا تھا ، خاتون مساجرمس رسل کے مطابق دوہزار پندرہ ورلڈ کپ کے دوران گیل کے رویے کی وجہ سے وہ نان اسٹاپ روتی رہی تھیں۔

(جاری ہے)

گیل نے اس الزام پرآسٹریلوی میڈیا کمپنی فیئرفیکس اور مذکورہ خاتون ، دونوں کو عدالت میں گھسیٹ لیا۔ کرس گیل نے یہ کیس جیت لیا مگر اب انہو ں نے معاملے سے متعلق جاننے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک انوکھی آفر کردی ہے۔اس سے متعلق جاننے والوں کے لیے کرس گیل کا کہنا ہے کہ جس کو یہ معلوم کرنا ہے کہ اصل میں کیا ہوا تھا ، وہ پیسے خرچ کرے ، انکی آفر تین لاکھ امریکی ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔گیل کے مطابق انٹرویو کرنے والے کوجمیکا آنے پڑے گا ، پھر جو چاہو سو پوچھو۔ ۔
وقت اشاعت : 10/11/2017 - 21:58:13