اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا آغاز کل ہو گا

ہفتہ 11 نومبر 2017 12:10

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء)سیزن کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا آغاز کل اتوار سے لندن میں ہو رہا ہے، عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور ریکارڈ انیس مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

شہرہ آفاق سربین سٹار نوویک جوکووچ، برطانیہ کے اینڈی مرے اور سوئس کھلاڑی سٹین واورینکا انجری مسائل کے باعث ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہے، ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، رافیل نڈال کو پیٹ سمپراس اور راجر فیڈرر کو بورس بیکر گروپ میں رکھا گیا ہے، اعلان کردہ ڈراز کے تحت بورس بیکر گروپ میں فیڈرر کو الیگزینڈر، مرین کلک اور جیک ساک جبکہ پیٹ سمپراس گروپ میں نڈال کو گوفن، تھائم اور دمتروف کا چیلنج درپیش ہو گا۔

فیڈررجیک ساک اور نڈال ڈیوڈ گوفن کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے۔
وقت اشاعت : 11/11/2017 - 12:10:33