بائرن میونخ نے اپنے سٹیڈیم میں مسلمان کھلاڑیوں کےلئے مسجد بنادی

ہفتہ 11 نومبر 2017 14:38

بائرن میونخ نے اپنے سٹیڈیم میں مسلمان کھلاڑیوں کےلئے مسجد بنادی
میونخ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2017ئ) جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے اپنے سٹیڈیم میں مسلمان کھلاڑیوں کے لےے مسجد بنادی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی اور بائرن میونخ کے کھلاڑی بلال ریبری (فرینک ریبری ) نے کلب سے مسلم کھلاڑیوں کو نماز کی ادائیگی کے لیے کوئی کمرہ دینے کی درخواست کی تھی جس پر بائرن میونخ نے اپنے ہوم گراﺅنڈ ایلینز ایرینا میں کھلاڑیوں اور مداحوں کے لیے مسجد تعمیر کردی ہے جو دنیا کے کسی بھی سٹیڈیم میں تعمیر کی جانے والی پہلی مسجد ہے ۔

(جاری ہے)

فٹبال کے مداحوں کے بائرن میونخ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے مابین بڑھتی خلیج کو پر کرنے میں مدد ملے گی ۔ 
وقت اشاعت : 11/11/2017 - 14:38:34