ویسٹ انڈین ٹیم اگلے سال مارچ میں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئیگی :نجم سیٹھی

ہفتہ 11 نومبر 2017 17:51

ویسٹ انڈین ٹیم اگلے سال مارچ میں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئیگی :نجم سیٹھی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2017ء)ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈنے اگلے سال پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے ۔قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم نے اگلے سال مارچ میںپاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے ، یہ ٹی ٹونٹی میچز29 ،31مارچ اوریکم اپریل کولاہورمیں کھیلے جائیں گے،سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا بلکہ سموگ کے باعث رواں سال کی سیریز ملتوی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان 5سال کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت دونوں ٹیموں کے مابین ہر سال پاکستان اور امریکہ میں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی ۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں کھیلی جانے والی سیریزمشترکہ میزبانی میں ہوگی ۔
وقت اشاعت : 11/11/2017 - 17:51:56