کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف ٹور میچ میں متاثر کن کارکردگی

انگلش آل رائونڈر کریگ اوورٹن کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت کی امیدیں بڑھ گئیں

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:46

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) انگلش آل رائونڈر کریگ اوورٹن نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کینگروز کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے اپنا کیس مضبوط بنا لیا، عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے اوورٹن کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت کی امیدیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو چار روزہ ڈے اینڈ نائٹ وارم اپ میچ میں 192 رنز سے شکست دے کر آسٹریلیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، اوورٹن نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔ ۔
وقت اشاعت : 11/11/2017 - 21:46:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :