پولو ان پنک 2017ء ٹورنامنٹ کے پہلے روز کے دونوں میچز بارش کی نذر ہو گئے

منگل 14 نومبر 2017 18:26

پولو ان پنک 2017ء ٹورنامنٹ کے پہلے روز کے دونوں میچز بارش کی نذر ہو گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک 2017ء ٹورنامنٹ کے پہلے روز کے دونوں میچز بارش کی نذر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولو ان پنک ٹورنامنٹ 2017ء کے پہلے روز پہلا میچ دیواز اون، سکف اور ٹیرا انرجی کے درمیان دو دو چکرز کا جبکہ دوسرا میچ نیوایج اور ریجاس کے درمیان تھا۔ لاہور پولو کلب کے سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب کے مطابق اب یہ میچز بعد میں کھیلے جائیں گے۔

امید ہے کہ موسم ایک دو دن میں بہتر ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

آج بروز بدھ پہلا میچ ریمنگٹن پولو اور ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کے درمیان دوپہر دو بجے جبکہ دوپہر تین بجے ایڈی ایزل اور گارڈ گروپ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ریمنگٹن پولو کی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر، بلال حیات نون، آغا موسیٰ علی خان اور بلال حئی، ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس میں دانیال شیخ، چودھری حسن منصور، ابوبکر صدیق اور حمزہ مواز خان، ایڈی زیل میں رضا نواز ٹوانہ ، عبدالرحمان منوں، عاطف یار ٹوانہ اور احمد نواز ٹوانہ، گارڈ گروپ میں میاں خرم منیر، محمد سامر ملک، تیمور علی ملک اور تیمور مواز خان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 18:26:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :