ہری پور،ضلعی سکولز رسہ کشی ٹورنامنٹ کے چیمپئن کا سہرا گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائر ..
UrduPoint Social

ہری پور،ضلعی سکولز رسہ کشی ٹورنامنٹ کے چیمپئن کا سہرا گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول کے سر رہا

منگل نومبر 10:56 pm
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء)ضلعی سکولز رسہ کشی ٹورنامنٹ کے چیمپئن کا سہرا بھی نمبر 1ہائر سیکنڈری کے سر رہا۔فائنل معرکے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کئی سالوں کے ضلعی چیمپئن اور انڈر 23صو بائی رنر سرائے صالح ہائر سیکنڈری سکول کی ٹیم کو ایک بڑا جھٹکا دے کر چت کر دیا۔گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1ہری پور نے نمبر1ہو کر ثابت کر دیا ۔

پریس سیکرٹری عماد اعجاز کے مطابق رسہ کشی مقابلوںمیں نمبر 1ہری پور نمبر 1جبکہ سرائے صالح دوسرے اور ہائر سیکنڈری سکول بریلہ تیسرے نمبر پر رہے۔فائنل معرکے میں کئی سالوں کی مسلسل چیمپئن اور انڈر 23صو بائی رنر سرائے صالح ہائر سیکنڈری سکول کی ٹیم کے مد مقابل

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول نمبر1ہری پور کی ٹیم رہی جس میں سابقہ چیمپئن کو زورِ بازو سے جھٹک کرچت کر دیا اور نمبر 1کے کھلاڑی پہلی بار ضلعی چیمپئن بن گئے۔

(خبر جاری ہے)

دوسری پوزیشن بلاشبہ سرائے صالح کی جبکہ تیسری پوزیشن بریلہ ہائر سیکنڈری سکول کے طلباء نے حاصل کی۔ سیکرٹری ٹورنامنٹ ڈاکٹر تیمور خان ، گیم سیکرٹری محمد سیف الرحمن،پریس سیکرٹری عماد اعجاز اور ایڈمن ممبران محمد عارف، محمد شبیر اور محمد علی ہاشمی نے پرنسپل جمیل خان،پرنسپل سعید صاحب، پرنسپل سید الطاف حسین شاہ، ٹیم انچارج عبد الحمید اور سردارا شتیاق، بریلہ ٹیم انچارج ملک سہراب اوراول ، دوم اور سوء م کا ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی

مزید خبریں