ہری پور،گرلز سکولز والی بال چیمپئن شپ پنیاں ہائر سیکنڈری نے جیت لی

منگل 14 نومبر 2017 22:58

ہری پور،گرلز سکولز والی بال چیمپئن شپ پنیاں ہائر سیکنڈری  نے جیت لی
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء)ضلعی گرلز سکولز والی بال چیمپئن شپ میں پنیاں ہائر سیکنڈری اور نمبر2ہری پور نے میدان مار لیا۔ تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کاگ نے حاصل کر لی۔ پریس سیکرٹری مس اربن نساء اور مس شازیہ کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2ہری پور کے والی بال گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے ضلعی گرلز سکولز والی بال مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکو ل پنیاں نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلعی چیمپئن کی بندیا اپنے سر سجا لی ہے۔

دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز میزبان گراؤنڈ کی ٹیم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر2ہری پور نے اپنے سر سجایا۔جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کاگ نے ضلع بھر کے والی بال مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

زونل مقابلوں سے جیت کر آگے آنے والی پانچوں ٹیموں کے مابین ٹاکرے کے میچز ہوئے جن میں پہلی تین پوزیشنوں کا اعلان سیکرٹری ٹورنامنٹ مس فریدہ شاہ نے کیا۔فائنل میچ کی تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈی ای او فیمیل میڈم ثمینہ الطاف اور سیکرٹر ی ٹورنامنٹ مس فریدہ شاہ نے جیتنے والی ٹیموں کی پرنسپلز میڈم رخسانہ ضیاء اورمیڈم روبینہ ، ٹیم انچارجز، کھلاڑی طالبات کو ضلعی وال بال چیمپئن شپ میں جیت پر مبارکباد دی اور گراؤنڈ کمیٹی کو میچز کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 22:58:10