اٹلی 1958 کے بعد سے پہلی مرتبہ عالمی کپ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام

منگل 14 نومبر 2017 22:58

اٹلی 1958 کے بعد سے پہلی مرتبہ عالمی کپ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام
میلان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) اٹلی 1958 کے بعد گزشتہ روز پہلی مرتبہ فٹ با ل عالمی کپ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا جس کا سان سائرو میں دوسری لیگ میں سویڈن کے ساتھ پلے آف مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ‘ جس نے مجموعی طور پر 1-0 سے فتح حاصل کر کے کوالیفائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

چار مرتبہ چیمپیئن بننے والی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ واضح مواقع پیدا کرنے میں ناکام رہی۔ سویڈن میں سٹاک ہوم میں جیکب جوہانسن ے پہلے لیگ گول کی وجہ سے 2006 کے بعد پہلی مرتبہ فائنلز تک رسائی حاصل کر لی ۔
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 22:58:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :