ملبورن آئندہ سال فروری میں رگبی لیگ کے عالمی کپ چیلنج کی میزبانی کریگا

منگل نومبر 22:58

ملبورن آئندہ سال فروری میں رگبی لیگ کے عالمی کپ چیلنج کی میزبانی کریگا
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء)ملبورن آئندہ سال فروری میں مقامی ٹیم سٹارم اورانگلش سپرلیگ لیڈزراہینوزکے درمیان رگبی لیگ کے عالمی کپ چیلنج کی میزبانی کریگا،یہ بات آسٹریلوی حکام نے منگل کے روزکہی ہے ۔

(جاری ہے)

میچ سولہ فروری کوکھیلاجائیگا،جوکہ صرف تیسری مرتبہ آسٹریلیااس ایونٹ کی میزبانی کریگا،یہ پہلاموقع ہوگاکہ رہینوزکی ٹیم برطانیہ کے باہراپنامیچ کھیلے گی ،دونوں کلبوں کے درمیان عالمی کپ چیلنجزمیں یہ چوتھامقابلہ ہوگااوران کے چیف ایگزیکٹوکاکہناہے کہ وہ مقابلے کے منتظرہیں ۔

رہینوزکے چیف ایگزیکٹوگیری ہیتھررنگٹن نے کہاکہ ڈبلیوسی سی میں کامیابی تمام سپرلیگ اوراین آرایل ٹیموں کیلئے بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اورہم ملبرن آنے پربے حدخوش ہیں ،جہاں ہمیں بہترین کلب ٹیم کاسامناہوگا۔
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 22:58:10

Your Thoughts and Comments