رافیل نڈال اے ٹی پی ٹوورفائنل سے دستبردارہوگئے

منگل 14 نومبر 2017 22:58

رافیل نڈال اے ٹی پی ٹوورفائنل سے دستبردارہوگئے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء)عالمی نمبرایک رافیل نڈال ڈیوڈگوفن کے ہاتھوں 7-6(7/5),6-7(4/7),6-4سے شکست والے میچ میں زخمی ہونے کے بعداے ٹی پی ٹوورفائنل سے دستبردارہوگئے ہیں ۔ہسپانوی کھلاڑ ی رواں ماہ کے اوائل میں پیرس ماسٹرمیں گھٹنہ زخمی ہونے کے باعث باہرہوگئے تھے اورلندن میں اوٹوایریناکے مقام پراپنے افتتاحی میچ کے دوران اختتامی لمحات میں تکلیف میں نظرآئے ۔

(جاری ہے)

نڈال کاکہناتھاکہ نہیں میں نہیں کھیل سکتامیراسیزن ختم ہوچکاہے ،ہاں میں نے ایونٹ کے ساتھ وعدہ کررکھاتھا،میں نے سخت کوشش کی اوراس کیلیئے میں جوکچھ کرسکتاتھا،کھیلنے کیلئے ہرممکن کوشش کی لیکن میں حقیقت میں کھیلنے کے قابل نہیں ہوں ۔انہوںنے مزیدکہاکہ مجھے تکلیف ہے اورکھیلنے کیلئے مزیدسکت نہیں رکھتا،میں نے کوشش کی لیکن یہ بات معجزہ تھی کہ میچ کے دوران میں سکورکے بہت قریب پہنچ چکاتھا،یہ بات میرے لئے قابل فہم نہیں ہے ۔
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 22:58:10