بی پی ایل میں (آج) کوئی میچ نہیں ہوگا، (کل) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بدھ 15 نومبر 2017 10:10

میرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) ۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل) میں (آج) جمعرات کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری لیگ میں آج جمعرات کو آرام کا دن ہے، (کل) جمعہ کو پہلا میچ راجشاہی کنگز اور سلہٹ سکسرز کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں کھلنا ٹائٹنز اور چٹاگانگ وائی کنگز کی ٹیمیں شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں آمنے سامنے ہونگی۔ لیگ کا فائنل میچ 12 دسمبر کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/11/2017 - 10:10:13