نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

ملتان اور بہاولپور میں ہونے والے ایونٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی

بدھ 15 نومبر 2017 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) کے زیر اہتمام نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کل جمعرات کو شروع ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق ملتان اور بہاولپور میں ہونے والے ایونٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، کراچی، لاہور اور پی بی سی سی ینگ سٹار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ڈومیسٹک سطح کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں ملک بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کیلئے ہم نے پہلے سے ہی 23 کھلاڑیوںکو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حتمی 17 رکنی سکواڈ کا اعلان 22 نومبر کو کیا جائے گا تاہم انہیں حتمی منظوری کیلئے پاکستان بلائنڈ کٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کو بھیجوایا جائے گا اس کے بعد باضابطہ ورلڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ 22 نومبر تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 15/11/2017 - 13:40:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :