یاسر شاہ نے آسٹریلیوی ڈومیسٹک لیگ بگ بیش میں کھیلنے کا معاہدہ کرلیا

بدھ 15 نومبر 2017 13:23

یاسر شاہ نے آسٹریلیوی ڈومیسٹک لیگ بگ بیش میں کھیلنے کا معاہدہ کرلیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2017ئ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے آسٹریلیوی ڈومیسٹک لیگ بگ بیش میں کھیلنے کا معاہدہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یاسرشاہ نے بگ بیش فرنچائز برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ برسبین ہیٹ کے کپتان برینڈن میکولم یا پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان کی غیر موجود گی میں پہلی مرتبہ آسٹریلیو ی بگ بیش لیگ میں ان ایکشن ہوں گے ۔ 31سالہ یاسر شاہ اس سے قبل کیریبئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈ رز کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں اور اس وقت نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فیصل آباد کے لیے کھیل رہے ہیں ۔ 

وقت اشاعت : 15/11/2017 - 13:23:49