پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا 31 برس کی ہو گئیں

ثانیہ نی2003ء ہی میں جونیئر انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ میں حصہ لیا

بدھ 15 نومبر 2017 15:41

پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا 31 برس کی ہو گئیں
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) دنیا میں تہلکہ مچانے والی بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 15نومبر کو اپنی 31 ویں سالگرہ منا ئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا 15نومبر 1986ء کو ممبئی میں پیدا ہوئیں ،ْانہوں نے 2003ء میں 17 سال کی عمر میں بطور ٹینس پلیئر پروفیشنل کیرئیر میں قدم رکھا۔ان کے والد عمران مرزا اور خاندان کے دوسرے افراد کا انہیں ٹینس کی ابتدائی تربیت دینے میں اہم کردار ہے۔

ثانیہ نی2003ء ہی میں جونیئر انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ میں حصہ لیاجبکہ ساتھ ہی اپنی تعلیم پر بھی توجہ جاری رکھی اور سینٹ میری کالج سے گریجویشن کیا۔ثانیہ مرزا2005 ء ہونے والے یو ایس اوپن، گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں بھی شریک ہوئیں ،ْانہیں بھارت کی سب سے زیادہ رینک حاصل کرنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہے، وہ اب تک کئی اعزازات حاصل کر چکی ہیں، جن میں بھارتی حکومت کی جانب سے چوتھا بڑا سرکاری ایوارڈ پدم شری بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ثانیہ نے جولائی 2009ء میں اپنے بچپن کے دوست اور حیدر آباد کی معروف کاروباری شخصیت صہیب مرزا سے منگنی کی جو 28جنوری 2010ء کو ختم ہو گئی۔بعد میں انہیں پاکستانی اسٹار کرکٹر شعیب ملک نے اتنا متاثر کیا کہ 29 مارچ 2010ء کوشعیب ملک ان کی زندگی میں شامل ہوگئے۔ثانیہ مرزا نے 2015 ئ میں انڈین ا?ف دی ایئرکا ایوارڈبھی اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 15/11/2017 - 15:41:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :